ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق برکس کے سربراہوں نے ايک بيان جاري کرکے ايٹمي انرجي کے استعمال کو ايران کامسلمہ حق قرا دينے کے ساتھ ايران کے ايٹمي معاملے کو سفارتي طريقے سے حل کيئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے ۔ برکس کے سربراہوں نے اسي کے ساتھ ايران اور پانچ جمع ايک گروہ کے درميان ہونے والے مذاکراتي عمل ميں مثبت ماحول کے وجود ميں آنے کا خير مقدم کيا ہے ۔
بر کس کے رکن ممالک کے سربراہوں نے ايٹمي مذاکرات ميں دونوں فريقوں سے اس مسئلے کے پائيدار حل اور جامع معاہدے تک رسائي کے ليئےچوبيس نومبر دوہزار تيرہ کو طے پانے والے مشترکہ ايکشن پلان پرمکمل طورپر عمل درآمد کا مطالبہ کيا ہے ۔
اس تنظيم کے سربراہوں نے اسي کے ساتھ عراق کے موجودہ حالات پر تشويش ظاہرکرتے ہوئے دہشت گردوں کامقابلہ کرنے کے ليئے عراق کي تمام سياسي جماعتوں کے درميان اتحاد پر زور ديا ہے ۔برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نےعراق کے معاملےميں مؤثر علاقائي اور بين الاقوامي طاقتوں سے مداخلت پسندانہ اقدامات کرنے سے گريز کا مطالبہ کيا ہے ۔
برکس تنظيم کے بيان ميں آياہے کہ عراق کے بحران پر قابو پانے اور اس ملک کو مستحکم بنانے کے ليئے عراقي عوام اور حکومت کي کوششوں کي حمايت کرني چاہيئے۔اس بيان ميں اسي طرح افغانستان ميں قومي آشتي کے قيام اور افغانستان کے اقتصادي حالات کو بہتر بنانے کےليئے اقوام متحدہ سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کيا گيا ہے ۔
برکس کے سربراہوں نے يوکرين کے موجودہ حالات پر بھي تشويش ظاہرکرتے ہوئے بحران کےسياسي حلے کے ليئے اقوام متحدہ کے منشور کےدائرے ميں ، ہمہ گير مذاکرات اوراسي طرح تمام فريقوں سے بردباري سے کام لينےکا مطالبہ کيا ہے ۔ برکس کے سربراہوں نے اسي کے ساتھ شام اور غزہ پٹي پر بھي کشيدگي جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کيا ہے ۔
.......
/169